’مفلر مین‘ اب مذاق کا موضوع نہیں

نئی دہلی۔ 30؍نومبر (سیاست ڈاٹ کام)۔ سماجی ذرائع ابلاغ پر ’مفلر مین‘ کی مہم نے پارٹی کو حاصل ہونے والے عطیہ جات میں نمایاں اضافہ کردیا ہے۔ دہلی کے اسمبلی انتخابات سے پہلے عام آدمی پارٹی کے سربراہ اروند کجریوال کی مہم سے متاثر ہوکر ان کی عام آدمی پارٹی کو حاصل ہونے والے عطیہ جات کی تعداد میں اضافہ ہوگیا ہے۔ پارٹی ترجمان اتیشی میرینا نے کہا کہ پارٹی نے کوئی مہم شروع نہیں کی تھی، بعض رضاکاروں نے ایسا کیا تھا۔ پارٹی کارکنوں کا کہنا ہے کہ ’مفلر مین‘ کا نظریہ سب سے پہلے ممبئی کے ایک رضاکار کارکن کے ذہن میں آیا تھا۔ اس کے ردعمل کے طور پر ہماری پارٹی کے رضاکار کارکنوں نے بھی اس مہم کا آغاز کیا اور اس پر اتنا حوصلہ افزاء ردعمل حاصل ہوا کہ یہ مہم دیکھتے ہی دیکھتے مقبول ہوگئی۔