’باکسنگ انڈیا‘ کو وزارت اسپورٹس سے نام کی منظوری مل گئی

نئی دہلی ، 2 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) وزارت کھیل کود نے آج نیشنل باکسنگ فیڈریشن آف انڈیا کے نام ’باکسنگ انڈیا‘ کو منظوری دے دی، جو انٹرنیشنل باکسنگ اسوسی ایشن (اے آئی اے بی اے) کے مستقل رکن کی حیثیت سے مسلمہ ادارہ ہے۔ وزارت نے بیان کیا کہ اس معاملہ کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور اسے ’باکسنگ انڈیا‘ (بی آئی) کے رجسٹریشن پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔ اس تبدیلی پر تبصرہ کرتے ہوئے بی آئی پریسیڈنٹ سندیپ ججوڈیا نے کہا کہ ہم اس کیلئے وزارت امور نوجوانان و کھیل کود، حکومت ہند کے شکرگزار ہیں۔