حیدرآباد /17 مئی ( پریس نوٹ ) ہندوستان کی رٹیل آئی وئیر Titan Eye Plus نے ملک گیر سطح کے تمام اسٹورس پر 11 مئی کو فریمس اور لینس کیلئے ایک پرکشش آفرس کا اعلان کیا ہے ۔ یہ آفرس 31 مئی تک جاری رہے گا ۔ تفصیلات کے بموجب ٹائی ٹان آئی پلس کا آفر ٹائی ٹان فریمس کی خریدی پر 25 فیصد جبکہ بین الاقوامی برانڈس جیسے رے بان ، ویکو ، اوکیلے اور دیگر کی خریدی پر 20 فیصد کی رعایت دی جارہی ہے ۔ یہ تمام اعلی کوالیٹی پر مشتمل ہے ۔ اسی طرح لینس پورٹ فولیو کے تحت سنگل ویژن کے تمام قسم کے لینس کی خریدی پر 10 فیصد کی رعایت رہے گی ۔ یہ آفر ملک گیر سطح کے تمام اسٹورس میں رہے گی ۔ جس کی ابتدائی قیمت 495 روپیوں سے شروع ہے ۔ چیف ایگزیکیٹیو آفیسر آئی وئیر ڈیویژن ٹائی ٹان کمپنی لمیٹیڈ مسٹر روہنی تلاتی نے بتایا کہ گاہکوں کیلئے اس پرکشش آفسرس پر مسرت کا اظہار کیا اور یقین ظاہر کیا کہ گاہکوں کو اعلی اور معیاری فریمس کی خریدی میں حوصلہ افزائی کریں گے ۔