۔Paradise ریسٹورنٹ پر کباب فیسٹیول جاری

حیدرآباد ۔ 17 ۔ اگست : ( سیاست نیوز ) : Paradise ریسٹورنٹ حیدرآباد 15 اگست تا 30 ستمبر کباب فیسٹیول کا اہتمام کررہا ہے ۔ اس دوران گاہکوں کے لیے غیر معمولی ذائقہ دار کباب پیش کئے جائیں گے ۔ گوتم گپتا سی ای او پراڈائز ریسٹورنٹ نے بتایا کہ پیرا ڈائز ریسٹورنٹ اس کی بریانی کے لیے مشہور ہے ۔ اور اب اس کے کباب عوام میں کافی مقبولیت حاصل کررہے ہیں ۔ اس فیسٹیول کے دوران کباب کی مختلف اقسام جیسے چکن ، کباب ، گوشت ، مچھلی ، جھینگوں کے کباب کی پیش کش کی جارہی ہے ۔ صدر شیف پیراڈائز فوڈ کورٹ وجئے بخشی نے یہ بات بتائی ۔ اس دوران چند نئے کباب جیسے مرغ نموڈا جس کو مرغ ، زعفران الائچی سے تیار کیا گیا ۔ مرغ نموڈا جس کو مرغ ، لیو اور الائچی کے پتوں سے تیار کیا گیا کو بھی پیش کیا جارہا ہے ۔ اس کے علاوہ گوشت شیخ کباب ، مٹن کالی مرچ ٹکا ، مٹن گولاٹی ، مٹن شاہی ٹکا ، فش ٹکا ، دستیاب رہیں گے ۔ یہاں ویجیٹرین کے لیے پنیر ، ٹکا ، گلی لذیذ کباب جس کو گھی چیز اور ہری مونگ پھلی سے تیار کیا جائے گا کے علاوہ دیگر ذائقے پتھر کے پھول ، کرن پھول ، خس کی ٹٹی دستیاب رہیں گے ۔۔