۔IPV ٹیکہ کا مہیندر ریڈی وزیر ٹرانسپورٹ کے ہاتھوں افتتاح

شمس آباد /20 اپریل ( سیاست نیوز ) حکومت کی جانب سے پولیو کے مکمل خاتمہ کیلئے نئے ٹیکہ کا ایجاد کیا گیا ۔ جو IPV ان ایکسوٹیڈ پولیو وائرس کے نام سے ہے ۔ جو ہفتہ اور 14 ہفتے کے بچے کو دوبارہ دیا جاتا ہے ۔ جس کا افتتاح اور پوسٹرس کا رسم اجرائی وزیر ٹرانسپورٹ مہیندر ریڈی کے ہاتھوں عمل میں آیا ۔ اس موقع پر مہیندر ریڈی نے کہا کہ گذشتہ کئی سالوں سے ملک بھر میں پولیو کی خوراک پلائی جارہی ہے ۔ جس کی بدولت پولیو کے کیسیس تقریباً ختم ہوچکے ہیں ۔ جدید سائنس دور میں IPV ٹیکہ ایجاد کیا گیا جو نومولود بچوں کو چھٹے اور چودھویں ہفتہ میں دیا جاتا ہے جس کے کوئی مضر اثرات نہیں ہیں ۔ راجیندر نگر رکن اسمبلی ٹی پرکاش گوڑ نے کہا کہ پولیو خوراک بچوں کو جتنی ضروری ہے IPV ٹیکہ بھی اتنا ہی ضروری ہے ۔