حیدرآباد ۔ 12 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : ہونڈا کارس انڈیا لمٹیڈ (HCIL) کی جانب سے تلنگانہ اور آندھرا پردیش میں اس کی نئی کار Honda BR-V کا آغاز کیا گیا ۔ ایچ سی آئی ایل ہندوستان میں کارس تیار کرنے والی اہم کمپنی ہے جس نے اس نئے ماڈل کی کار کو متعارف کیا ہے جو بہترین خصوصیات ، شاندار مائلیج اور پریمیم انٹرئیر کی کار ہے ۔ BR-V ہندوستان میں ڈیزل اور پٹرول کے دونوں فیول آپشنس میں دستیاب ہے ۔ اس موقع پر مخاطب کرتے ہوئے مسٹر جنامنیشورسین ، سینئیر وائس پریسیڈنٹ ، سیلس اینڈ مارکیٹنگ ہونڈا کارس انڈیا لمٹیڈ نے کہا کہ ہندوستان ہونڈا کے لیے اہم مارکٹ ہے اور ہمارے بزنس کو وسعت دینے کے سلسلہ میں ہم ہمارے کسٹمر بیس میں اضافہ کرنے پر توجہ دے رہے ہیں اور نئی ماڈلس کی کارس کو متعارف کررہے ہیں ۔۔
ملک کی معیشت میں 8 فیصد کی ترقی متوقع ۔ سی آئی آئی
حیدرآباد ۔ 12 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : کانفیڈریشن آف انڈیا انڈسٹری (CII) کے صدر نوشاد فوربس نے کہا کہ جاریہ مالیاتی سال کے دوران توقع ہے کہ ہندوستانی معیشت میں 6 فیصد کی ترقی ہوگی ۔ انہوں نے آج یہاں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ اس اندازہ کی اساس پر کہ اس سال مانسون معمول کے مطابق ہوگا ۔ معیشت میں اس سطح کی ترقی ممکن ہے ۔ انہوں نے کہا کہ صنعتی شعبہ میں ترقی پانچ تا چھ فیصد متوقع ہے ۔۔