۔COWE انٹرنیشنل ٹریڈ فیر 29 تا 31 جولائی مقرر

حیدرآباد ۔ 27 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز) : کانفیڈریشن آف ویمن انٹر پرنیورس آف انڈیا (COWE India) نیشنل اسمال انڈسٹریز کارپوریشن کے اشتراک سے 29 تا 31 جولائی امپریل گارڈنس سکندرآباد میں COWE انٹرنیشنل ٹریڈ فیر کا اہتمام کررہے ہیں ۔ ریاستی وزیر ٹرانسپورٹ مہیندر ریڈی اس کا افتتاح انجام دیں گے ۔ یہاں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر کوا گریجا ریڈی نے بتایا کہ کووا ٹریڈ فیر میں اس سال زائد از دیڑھ سو اسٹالس ہوں گے ۔ جس میں کرافٹ جویلری ، ہینڈلومس ، کارپوریٹ گفٹس ، ہوم ڈیکرس ، راکھیوں ، ٹیرا کوٹہ ، ٹیکسٹائلس اور ملک بھر کے دیگر اشیاء کی نمائش کی جائے گی ۔ انہو ںنے بتایا کہ اس سال کووا ٹریڈ فیر میں نائیجریائی وفد بھی شرکت کرتے ہوئے اپنے اشیاء کی نمائش کریگا اور ہندوستانی صنعتکاروں سے معاہدے بھی عمل میں لائے گا ۔ اس سال 31 جولائی کو پکوان بزنس مواقع پر سمینار کا انعقاد بھی ہوگا ۔ مس پدما دیویندر ریڈی ڈپٹی اسپیکر تلنگانہ قانون ساز اسمبلی اس کا افتتاح انجام دیں گے ۔ سمن کمار بانی رکن کووا ، ایم جگدیشور ڈپارٹمنٹ ویمن اینڈ چائیلڈ ویلفیر شرکت کرنے والوں میں شامل رہیں گے ۔۔