۔AIADMK کے نااہل قرار دیئے گئے ایم ایل ایز کیسیس کی سماعت

نئی دہلی ۔ /27 جون (سیاست ڈاٹ کام) سپریم کورٹ نے آج کہا کہ اے آئی اے ڈی ایم کے کے 18 نااہل قرار دیئے ایم ایل ایز کیس کی سماعت مدراس ہائیکورٹ کے جسٹس ایم ستیہ نارائن کریں گے ۔ سپریم کورٹ بنچ جو جسٹس ارون مشرا اور ایس کے کول پر مشتمل تھی ، چند نااہل قرار دیئے گئے ایم ایل ایز کی درخواست جس میں ٹامل ناڈو اسمبلی اسپیکر کی جانب سے نااہل قرار دیئے جانے کو چیلنج کرتے ہوئے درخواست کی گئی تھی کہ ان کے کیس کو ٹامل ناڈو ہائیکورٹ کے بجائے اسپکس کورٹ منتقل کردیا جائے ۔ اسپکس کورٹ نے اپنے فیصلہ میں کہا کہ اختلاف الرائے کی بنیاد پر اس کیس کو جسٹس ستیہ نارائن کے حوالے کرنے کا مناسب اقدام کیا گیا ہے ۔ ہائیکورٹ نے 18 ایم ایل ایز کو نااہل قرار دینے کے اسپیکر کے فیصلہ پر منقسمہ فیصلہ دیا تھا ۔ اسپیکر کے فیصلہ کے خلاف ایم ایل ایز نے گورنر سے رجوع ہوکر درخواست کی تھی کہ وہ وزیر اعلیٰ کے پلانی سوامی کو برطرف کردیں ۔