۔9 ویں انٹر کالج باسکٹ بال چمپین شپ کا 6 فروری کو آغاز

حیدرآباد۔ 4 فروری (سیاست نیوز) لویولہ اکیڈیمی 9 ویں بالیا میموریل آل انڈیا انٹر کالج باسکٹ بال اور انٹر کالج والی بال ٹورنمنٹ کے چھٹے ایڈیشن 6 تا 9 فروری انعقاد کررہی ہے۔ اکیڈیمی گزشتہ چند برسوں سے آنجہانی ایف آر بالیا کے نام سے یہ ٹورنمنٹ منعقد کروارہی ہے جو اس اکیڈیمی کے بانی بھی ہیں۔