شمس آباد /4 فروری ( سیاست نیوز ) شمس آباد کے موضع نرکھوڈہ میں ایک 8 سالہ مسلم لڑکا گھومتا ہوا دیکھ کر مقامی افراد نے شمس آباد رورل پولیس کے حوالے کردیا ۔ پولیس نے لڑکے کی حالت کو دیکھتے ہوئے مقامی نوجوان محمد فاروق علی کے حوالے کرتے ہوئے احمد نگر میں تمام افراد سے جانکاری حاصل کرنے کو کہا ۔ جو کوئی اس لڑکے سے متعلق جانتا ہو یا والدین جو اس لڑکے کو تلاش کر رہے ہیں وہ فون نمبر 9542717738 پر اطلاع کرتے ہوئے راشن کارڈ کے ساتھ رجوع ہوں ۔