۔72 واں یوم آزادی ، لال قلعہ پر وزیراعظم کا آج خطاب

نئی دہلی 14 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) 72 ویں یوم آزادی کے موقع پر تاریخی لال قلعہ پر سخت ترین حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں جہاں وزیراعظم نریندر مودی کل قومی پرچم لہرانے کے بعد قوم سے خطاب کریں گے۔ قومی دارالحکومت کے دیگر تمام حساس علاقوں کو بھی سخت ترین سکیوریٹی کے احاطہ میں شامل کرلیا گیا ہے۔ جے این یو اسٹوڈنٹ لیڈر عمر خالد پر گزشتہ روز سخت ترین حفاظتی علاقہ پارلیمنٹ ہاؤز کے قریب ہوئے حملے اور آج برطانوی پارلیمنٹ کے باہر سکیوریٹی فصیل توڑتے ہوئے ایک شخص کی طرف سے اپنی تیز رفتار کار کو چڑھانے کے واقعہ کو ملحوظ رکھتے ہوئے پولیس پہلے ہی سخت چوکسی اختیار کرچکی ہے۔