۔4 سیاسی پاریٹیوں کی تھیریسا حکومت کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک

لندن-برطانیہ میں اسکاٹش نیشنل پارٹی (ایس این پی) سمیت چار سیاسی پارٹیوں کی جانب سے ایوان زیریں ہاؤس آف کامنس میں تھیریسامے حکومت کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پیش کی گئی ہے ۔

پارلیمنٹ (ہاوس آف کامنس) میں ایس این پی کے رہنما ایان بلیک فورڈ نے بتایا کہ منگل کو اس تجویز کو پیش کرنے والے ممبران پارلیمنٹ میں ان کی پارٹی کے علاوہ لبرل ڈیموکریٹ، پلیڈ سمرو اور گرین پارٹی کے بھی ممبر پارلیمنٹ شامل ہیں۔

انہوں نے اس معاملے میں کرسمس کی چھٹی شروع ہونے سے پہلے ہی بحث کرانے کی درخواست بھی کی ہے ۔ایس یو پی نے اپنے ٹویٹر صفحہ پر لکھا ‘‘ اب بہت ہوگیا ہے ۔ جبکہ لیبر پارٹی تاخیر کررہی ہے ، ہم نہیں کریں گے ۔

آج رات ایس این پی نے اس برطانیہ حکومت کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پیش کی ہے ۔

وزیراعظم کو اس پر بحث کرانے کی اجازت دینی چاہیے اور لیبر پارٹی کو آخرکار ایس این پی کے ساتھ اس ‘ٹوری-

حکومت’ کی مخالفت میں شامل ہونا چاہئے ۔اہم اپوزیشن لیبر پارٹی کے رہنما جیریمی کربن نے جنوری میں ہاؤس آف کامنس میں متنازعہ بریکجٹ معاہدے پر ووٹنگ کرانے کے فیصلے کو واپس لینے کی مخالفت میں وزیر اعظم تھریسا مے کے خلاف پیر کو عدم اعتماد کی تحریک پیش کی تھی۔

جس کے اگلے دن ہی یہ دوسری تحریک پیش کی گئی ہے ۔ تاہم حکومت نے پارلیمنٹ میں تجویز پر بحث کرنے کی اجازت دینے سے صاف انکار کر دیا ہے ۔