۔4 روزہ ٹسٹ‘افریقی بورڈ اور کھلاڑیوں میں اختلاف

جوہانسبرگ ۔4 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام )کرکٹ جنوبی افریقہ رواں برس باکسنگ ڈے پر زمبابوے کے خلاف چار روزہ ٹسٹ میچ کے انعقاد کیلئے کوشاں اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے گرین سگنل کی منتظر ہے لیکن خود اس کے اپنے کھلاڑی اس تجربے کے خلاف ہیں۔ اس سلسلے میں بورڈ اور کھلاڑیوں میں واضح اختلات سامنے آیا ہے۔ ان کاموقف ہے کہ مستعفی چیف ایگزیکٹو ہارون لوگارٹ نے اس تجویز سے قبل کرکٹرز کو اعتماد میں نہیں لیا۔کپتان فاف ڈوپلیسی اور اوپنر ڈیل ایلگر نے کہا ہیکہ کہ ٹسٹ کرکٹ کو بہتر ہے کہ ٹسٹ کرکٹ کو اس کی موجودہ صورت میں ہی برقرار رکھا جائے۔

بولٹ سال کے بہترین ایتھلیٹ کی فہرست سے باہر
نئی دہلی۔4 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام )آٹھ مرتبہ کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ،ورلڈ چیمپئن شپ میں گیارہ گولڈ میڈلس کے مالک یوسین بولٹ جو سو اور دو سو میٹرز ریس میں بدستور ریکارڈ یافتہ ہیں، بیسٹ ایتھلیٹ آف دی ایئر ایوارڈ کی فہرست میں جگہ نہ بنا سکے حالانکہ وہ چھ مرتبہ یہ اعزاز جیت چکے ہیں۔ریسنگ ٹریک پر ان کے روایتی حریف جسٹن گیٹلن کو بھی ناکامی کا سامنا کرنا پڑا جن کو نئے قانون کے تحت ڈوپنگ میں ملوث ہونے کے سبب قابل غور نہیں سمجھا گیا۔ فہرست میں اب برطانیہ کے موفرح اور جنوبی افریقی ویڈ فان نائیکرک کو جگہ مل گئی ہے۔