۔4کروڑ عوام کا 4 ارکان خاندان سے مقابلہ

کانگریس کا ساتھ دینے تمام طبقات سے اپیل : ریونت ریڈی
حیدرآباد ۔11 اکتوبر (سیاست نیوز) پردیش کانگریس کار گذار صدر یونت ریڈی نے آج سابق ایم ایل سی ارکلہ نرساریڈی کی قیام گاہ پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ علیحدہ ریاست تلنگانہ کی تحریک اور کے سی آر کی جدوجہد کو دیکھتے ہوئے تلنگانہ کے عوام نے انہیں اقتدار حوالے کیااور ضلع کے 9 اسمبلی اور دو پارلیمانی حلقوں میں ٹی آرایس کو شاندار کامیابی حاصل ہوئی اور عوام نے کے سی آرپر مکمل اعتماد کیا تھا لیکن 50 ماہ میں اسمبلی کو کردیا گیا۔ ریونت ریڈی نے کہا کہ ٹی آرایس کے دور حکومت میں کسانوں ، طلباء و دیگر طبقات کے ساتھ مکمل نا انصافی کی گئی انہوں نے کہا کہ اقتدار میں آنے کے بعد ایس سی طبقہ کو چیف منسٹر اور مسلمانوں کو 12 فیصد اور ایس ٹی طبقہ کو 12 فیصد ، ڈبل بیڈ روم ، ایک لاکھ روپئے کے قرضہ جات معافی کا اعلان کیا تھا ۔ قرضوں کے ساتھ ساتھ سود بھی حکومت کی جانب سے ادا کرنے کا اعلان کیا تھا لیکن تمام چیزوں سے انحراف کرلیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مجوزہ انتخابات چار کروڑ عوام اور چار اراکین خاندان کے درمیان مقابلہ ہے اور کانگریس پارٹی چار کروڑ عوام کی جانب سے مقابلہ کررہی ہے لہذا کانگریس پر اعتماد کرتے ہوئے بڑے پیمانے پر کامیاب کریں تو 60 ماہ تک عوام کی خدمت کرے گی اور تمام طبقات کے ساتھ انصاف ہوگا اور اس کیلئے عوام 60 دنوں تک حکومت کے خلاف کئے جانے والے جدوجہد میں کانگریس کا ساتھ دیں تو بہترہوگا اس موقع پر سابق ایم ایل سی نرساریڈی کے علاوہ ، سابق صدر ضلع کانگریس گڑ گو گنگادھر، سابق صدر زرعی مارکٹ کمیٹی ناگیشورریڈی کے علاوہ دیگر بھی موجود تھے ۔