ریو۔ 23اگست (سیاست ڈاٹ کام ) ریو اولمپکس میں 14مسلمان خواتین نے 16 میڈلز جیتے۔قازقستان کی زازیرا نے برونز ،ایران کی کیمیا علی زادہ نے برونز ،امریکہ کی دلیلہ محمد نے گولڈ ، ابتہاج محمد نے برونز ،مصر کی سارہ احمد نے برونز ، ہادیہ وہبہ نے برونز ،مجلندا کلمندی نے گولڈ ، ماریا نے سلور، پاٹیمٹ ابکرووا نے برونز ،ترکی کی نور تاتار نے برونز،مصطفینہ نے برونز، سلور اور گولڈ ،تیونس کی انس نے برونز،مروا عمری نے برونز ، اورانڈونیشیا کی اگستنی نے سلور میڈل جیتا۔