۔26، 27 جنوری کو بارکس میں کشتیوں کے مقابلے

حیدرآباد ، 24 جنوری (پریس نوٹ) سماج سیوک ویلفیر اسوسی ایشن اور بامعس اکھاڑہ کے زیراہتمام ہر سال کی طرح امسال بھی 26 اور 27 جنوری کو بارکس گراؤنڈ پر دو روزہ فن کشتی کے مقابلوں کا انعقاد عمل میں آئے گا جس کی نگرانی استاذ بامعس اکھاڑہ جناب عبداللہ بن محمد بامعس (سلیم بامعس) کریں گے۔ 25 جنوری کو صبح 9 تا 11 بجے دن پہلوانوں کا وزن لیا جائے گا جس میں 50 تا 96 اور 120+ کلووزنی پہلوان حصہ لے سکتے ہیں۔ بال کیسر 50 تا 60 انڈر 18 سال، کمار کیسری 70 تا 80 انڈر 20 سال، حیدرآباد کیسری 82 تا 100 کلو اوپن زمروں میں مقابلے ہوں گے۔ بال کیسری اور کمار کیسری کیلئے آدھار کارڈ اوریجنل ساتھ لانا ضروری ہے۔ ہر اکھاڑے کیلئے 500 روپئے فیس آفیشل رکھی گئی ہے۔ استاذ و خلیفہ اصحاب سے گزارش کی گئی ہے کہ وہ اپنے شاگردوں کو بپابندی وقت روانہ کریں۔ مزید تفصیلات کیلئے استاذ عبداللہ بن محمد بامعس سے سل نمبر (9391161803) پر ربط پیدا کرسکتے ہیں۔
ویمن فٹبالرز کیلئے پروفیشنل لیگ کا آغاز
نئی دہلی ، 24 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) فٹ بال کا کھیل خاتون کھلاڑیوں کیلئے پروفیشنل بنانے کی غرض سے آل انڈیا فٹبال فیڈریشن نے آج اولین انڈین ویمنس لیگ (IWL) کو لانچ کیا جسے 28 جنوری سے 14 فبروری تک یہاں امبیڈکر اسٹیڈیم میں منعقد کیا جائے گا۔ آئی ڈبلیو ایل کے افتتاحی ایڈیشن میں چھ ٹیمیں حصہ لیں گی جو پڈوچیری، امپھال، کٹک، ہریانہ سے ایک، ایک اور آئی۔لیگ اور آئی ایس ایل سے ترتیب وار ایزال ایف سی اور پونے سٹی ایف سی ہیں۔