۔24 ہفتے کی حاملہ کو اسقاط حمل کی اجازت

نئی دہلی31اگست (سیاست ڈاٹ کام ) سپریم کورٹ نے پونے کی 24 ہفتے کی حاملہ لڑکی کو آج حمل ساقط کرانے اجازت دی ہے ۔جسٹس بوبڈے اور جسٹس ناگیشور راؤ کی بینچ نے پونے کے بی جے میڈیکل کالج کے ڈاکٹروں کی رپورٹ کی بنیاد پر 20 سالہ لڑکی کو اسقاط حمل کیلئے اجازت دی۔درخواست دہندہ نے کہنا تھا کہ اس کے شکم میں پلنے والے بچے کی پیشانی کا نشو ونما نہیں ہوسکتاہے اور اگر وہ پیدا ہوبھی ہوگیا تو وہ زندہ نہیں رہ پائے گا۔

 

بی آر ڈی میڈیکل کالج کے سابق پرنسپل و عدالتی تحویل میں
گورکھپور 31 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) سابق پرنسپل بی آر ڈی میڈیکل کالج راجیو مشرا اور ان کی شریک حیات پورنیما شکلا کو ایک مقامی عدالت نے اس دواخانہ میں بچوں کی اموات سے متعلق مقدمہ میں 14 دن کی عدالتی تحویل میں بھیج دیا ہے ۔ اس ڈاکٹر جوڑے کو اترپردیش کی خصوصی ٹاسک فورس نے منگل کو گرفتار کیا گیا تھا اور انہیں آج اڈیشنل سشن جج شیوانند سنگھ کی عدالت میں پیش کیا گیا تھا جہاں سے انہیں 14 دن کی عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا ۔ حکومت یو پی نے بچوں کی اموات کے مقدمہ میں جاری کردہ ایف آئی آر میں ان کا نام شامل کیا ہے ۔ ان دونوں کو سخت سکیوریٹی میں عدالت لایا گیا اور پھر جیل بھیج دیا گیا ۔