۔21مئی کو ’’روزر فش‘‘تیراکی کے مقابلوں کا گچی باؤلی میں انعقاد

حیدرآباد ۔5 اپریل۔(سیاست ڈاٹ کام) تیراکی نہ صرف ایک مشغلہ ہے بلکہ بسا اوقات اس صلاحیت کی وجہ سے اپنی اور دوسروں کی غرقاب ہونے کی وجہ سے جان بچائی جاسکتی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار روزنامہ سیاست سے خصوصی گفتگو کے دوران روزرفش سوئم یونیورسٹی کے بانی اور سی او زبیر محمد افتخار نے کیا۔ زبیر امریکہ میں ریڈکراس کے سند یافتہ تیراک اور واٹر سیفٹی انسٹرکٹر اینڈ لائف گارڈ کی خدمات انجام دینے کے بعد حیدرآباد میں گزشتہ برس روزرفش سوئم یونیورسٹی قائم کی ہے اور اب وہ 21 مئی بروز اتوار گچی باؤلی کے اسٹیڈیم میں ’’روزرفش سوئم میٹ ‘‘ کے عنوان سے تیراکی کے مقابلے منعقد کررہے ہیں جس کا آغاز صبح 8 بجے ہوگا ۔ مذکورہ مقابلوں کے ضمن میں اظہار خیال کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ اس ایونٹ کیلئے ریاست تلنگانہ کی اسپورٹس اتھاریٹی سے گچی باؤلی اسٹیڈیم کے استعمال کی اجازت لینے کے علاوہ مختلف ملٹی نیشنل کمپنیوں سے بھی رابطہ کیا ہے اور کئی کمپنیوں نے انھیں تعاون کے علاوہ اسپانسرشپ بھی دینے کی حمایت کی ہے۔ مذکورہ تیراکی کے مقابلوں میں 35 مقابلے ہوں گے اور ہر مقابلے میں 8 تیراک حصہ لیں گے ۔ مزید تفصیلات کیلئے 7093181289 پر ربط پید ا کریں ۔