۔2020ء اولمپکس میں اتھیلیٹس کی تیاری کیلئے 100 کروڑ روپئے مختص

نئی دہلی۔ 30 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) اسپورٹس اتھاریٹی آف انڈیا ڈائریکٹر جنرل نیلم کپور نے کہا کہ وزارت اسپورٹس نے ٹارگٹ اولمپک پوڈیم اسکیم (TOPS) کے تحت ٹوکیو اولمپک گیمس 2020ء کی تیاری کیلئے اتھیلیٹس کھیلوں کیلئے 100 کروڑ روپئے مختص کئے گئے ہیں۔ TOPS کو ستمبر 2014ء میں شروع کیا گیا تھا جس کا مقصد اولمپکس میڈل جیتنے والوں کو ممکنہ امداد دینا تھا اور اس اسکیم کے تحت جو کھلاڑی ایشین اور اولمپک گیمس کی تیاری کررہے ہیں، ان کو ہر ممکنہ امداد بہم پہنچانا تھا۔ کپور نے کہا کہ 2020ء اولمپکس کیلئے سو کروڑ روپئے کا بجٹ مختص کیا گیا ہے۔