نئی دہلی۔27 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام ) بیڈمنٹن اسٹار پی وی سندھو نے نئے سال کا سخت اور مصروفیت سے بھرپور کیلنڈر دیکھتے ہوئے اپنی منصوبہ بندی شروع کر دی ہے جس کے تحت وہ مخصوص ٹورنمنٹس میں شرکت کریں گی۔ واضح رہے کہ مصروف ترین انٹرنیشنل کیلنڈر پر سائنا نہوال اور کیرولینا مرین جیسی صف اول کی کھلاڑیوں نے بھی کڑی تنقید کی ہے اور پی وی سندھو نے کہا ہے کہ ایونٹس کی منصوبہ بندی بہتر ہونا چاہئے۔