حیدرآباد۔ 30 جولائی (سیاست نیوز) کوکٹ پلی ہاؤزنگ بورڈ پولیس نے 2000 روپئے کے نقلی نوٹ کے ذریعہ مارکٹ میں خرید و فروخت کرنے کی کوشش کرنے والی ایک خاتون کو پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ ذرائع کے بموجب 42 سالہ انویارا خاتون متوطن مغربی بنگال، کوکٹ پلی علاقہ میں ریتو بازار میں 2000 روپئے کی نقلی نوٹ کے ذریعہ خرید و فروخت کرنے کی کوشش کررہی تھی۔ مارکٹ سوپروائزر اور واچ مین نے نقلی نوٹ کی نشاندہی کے بعد اسے پکڑ لیا اور پولیس کو اطلاع دی۔ کوکٹ پلی ہاؤزنگ بورڈ پولیس نے اس خاتون کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کی جس میں اس نے بتایا کہ اس کا تعلق مغربی بنگال کے علاقہ کھاربونا سے ہے اور وہ یہاں گھریلو ملازمہ ہے۔ اس نے بتایا کہ بابر علی اور سہانی نے اسے نقلی نوٹ چلانے آمادہ کیا ۔ پکڑے جانے پر میاں بیوی دونوں وہاں سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ کوکٹ پلی پولیس نے اس سلسلے میں مقدمہ درج کرکے بابر اور سہانی کی تلاش شروع کردی۔