۔2 روڈی شیٹرس میں جھڑپ 3 ملزمین گرفتار

حیدرآباد ۔ یکم جولائی ( سیاست نیوز) کالاپتھر پولیس نے دونوں روڈی شیٹر س کے درمیان جھڑپ کے واقعہ میں ملوث 3 ملزمین کو گرفتار کرلیا ۔ دو دن قبل روڈی شیٹر واجد کے مکان پر روڈی شیٹر اسد اور اس کے حامیوں نے حملہ کر کے وہاں ہنگامہ آرائی کی اور اشیاء کو توڑ پھوڑ کر دیا تھا ۔ یہ واقعہ کالا کے علاقہ بریانی شاہ کی ٹیکری میں پیش آیا ۔ واقعہ میں ملوث 17 ملزمین کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا جبکہ پولیس نے محض تین ملزمین بشمول واجد ‘ اسد اور ایک دیگر کو گرفتار کیا۔