۔1954 ء میں کمبھ میلہ سانحہ کی یاد پنڈت نہرو پر مودی کی پھر تنقید

کوشمبی۔ یکم مئی (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے رواں سال کمبھ میلے کیلئے حکومت کی طرف سے کئے گئے انتظامات کی ستائش کرتے ہوئے الہ آباد میں 1954ء کے دوران منعقدہ اس مذہبی اجتماع کے موقع پر مچی بگھدڑ کی یاد دلائی۔ جب پنڈت جواہر لعل نہرو وزیراعظم تھے۔ مودی نے یہاں ایک انتخابی جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’جب پنڈت جواہر لعل نہرو وزیراعظم تھے، الہ آباد کے کمبھ میں ہزاروں افراد ہلاک ہوگئے تھے‘۔ وزیراعظم نے دعویٰ کیا کہ حکومت کی ساکھ بچانے کے لئے میڈیا نے بھی اس کی خبروں کو دبا دیا تھا۔ مودی نے کہا کہ بھگدڑ کے مہلوکین کے خاندانی ناموں کا کبھی حوالہ نہیں دیا گیا اور بطور معاوضہ ایک روپیہ بھی ادا نہیں کیا گیا تھا۔ یہ بے حسی تھی اور وہ بھی ملک کے پہلے وزیراعظم نے اس کا ارتکاب کیا تھا۔