۔170 انتخابات لڑنے کے باوجود ناکامی، عالمی ریکارڈ

نئی دہلی 29 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) کچھ لوگ ایسے ہوتے ہیں جو مسلسل ناکامیوں کے باوجود بھی ہار نہیں مانتے انھیں میں شامل ڈاکٹر کے پدما راجن بھی جنھوں نے 170 انتخابات لڑے ہیں لیکن انھیں ایک مرتبہ بھی کامیابی حاصل نہیں ہوئی۔ ٹاملناڈو کے سلم علاقہ سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر پدما راجن 60 سال کی عمر کو پہونچ چکے ہیں اور اِن کے انتخابات میں شرکت اور ناکامی کو لمکا بُک آف ریکارڈس نے ہندوستان کے سب سے ناکام امیدوار کا خطاب دیا ہے جبکہ خود وہ اپنے آپ کو ’’آل انڈیا الیکشن کنگ‘‘ قرار دیتے ہیں۔ ڈاکٹر پدما راجن ہومیوپیتھی ڈاکٹر ہیں لیکن اُنھوں نے تجارت بھی شروع کی۔ اُنھوں نے مقامی اور پارلیمانی انتخابات ہی نہیں لڑا بلکہ صدارتی انتخابات بھی لڑے ہیں حالانکہ کئی مرتبہ اِن کی ضمانت بھی ضبط ہوچکی ہے۔