۔17 سالہ بینیکا کی غیر معمولی کامیابی

واشنگٹن۔5 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام ) واشنگٹن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں17 سالہ کینیڈین کھلاڑی بینیکا اینڈریسکو نے کرسٹینا میلڈینووک کو دوسرے راؤنڈ میں شکست دے کر تاریخ رقم کردی۔بینیکا اینڈریسکو 21ویں صدی میں پیدا ہونے والی پہلی ڈبلیو ٹی اے پلیئر بنیں جنھوں نے ٹاپ 20 میں شامل کسی حریف کو مات دی، فرنچ کھلاڑی کرسٹینا کو 13 سیڈنگ حاصل تھی تاہم وہ ناکامی کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئیں، بینیکا نے کوارٹرفائنل میں شرکت کا حق حاصل کرلیا، ان کی جیت کا اسکور6-2 اور6-3 رہا، بینیکا کیریئر کے دوسرے ہی ڈبلیو ٹی اے میں کوارٹر فائنل تک پہنچنے میں کامیاب ہوگئی ہیں۔قبل ازیں انھیں گزشتہ ماہ ومبلڈن کے پہلے راؤنڈ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا تاہم اس یادگار فتح کے بعد میڈیا سے گفتگو میں انھوں نے کہا کہ میرا خواب تاریخ رقم کرنے کا تھا جو پورا کرلیالیکن مستقبل میں اور آگے جانا ہے۔

ڈیل پوٹرو کو نیشکوری کے خلاف شکست
واشنگٹن ۔5 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام ) سٹی اوپن ٹینس ٹورنمنٹ میں شاندار مقابلے امریکہ میں جاری ہیں۔ پری کوارٹرز فائنل میں جاپان کے کائی نیشکوری نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے سابق یو ایس اوپن چیمئن ارجنٹینا کے مارٹن ڈیل پوٹرو کو راست سٹوں میں شکست دی۔ کائی نیشکوری نے ڈیل پوٹرو کو راست سٹوں میں 6-4 ‘7-5 سے شکست دے کر کوارٹرز فائنل میں جگہ بنائی۔