۔17 ریاستوں کیلئے بی جے پی انچارجس کے تقررات

نئی دہلی ۔ 26 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی کے صدر امیت شاہ نے لوک سبھا انتخابات کیلئے 17 ریاستوں میں اپنی پارٹی کے انچارج مقرر کئے گئے ہیں۔ مرکزی وزراء پرکاش جاوڈیکر کو راجستھان اور تہاور چند گہلوٹ کو اتراکھنڈ میں اپنی پارٹی کی مہم چلانے ذمہ داری تفویض کی ہے۔ گووردھن کو گجرات کے ایک بی جے پی لیڈر گووردھن جھڑپیہ اور مدھیہ پردیش کے سینئر لیڈر نروتم مشرا کو سیاسی اعتبار سے کلیدی اہمیت کی حامل ریاست اترپردیش کیلئے انچارج مقرر کیا گیا ہے جہاں دو علاقائی جماعتوں ایس پی اور بی ایس پی کے مابین امکانی مفاہمت کے سبب بی جے پی کو سخت چیلنج مقرر ہے۔ بھوپندر یادو کو بہار، انیل جین کو چھتیس گڑھ، راجیہ سبھا کے بی جے پی رکن وی مرلیدھرن اور بی جے پی جنرل سکریٹری دیودھر راؤ کو آندھراپردیش کیلئے انچارج مقرر کیا گیا ہے۔ تلنگانہ، گجرات، سکم، مدھیہ پردیش، پنجاب اور دیگر ریاسوں کے لئے بھی بی جے پی انچارجس کے تقررات عمل میں آئے ہیں۔