متحدہ عرب امارات میں ہندوستانی نژاد طالب علم نے پرواز کی
دوبئی 7 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی نژاد 14 سالہ متحدہ عرب امارات کے اسکولی طالب علم منصور انیس جنھوں نے آج سنگل انجن ایر کرافٹ کی پرواز مکمل کی۔ اِس طرح وہ دنیا کے نوجوان ترین پائلیٹ ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ میڈیا کے بموجب منصور انیس شارجہ میں دِلّی پرائیوٹ اسکول میں نویں جماعت کے طالب علم ہیں اور انھوں نے گزشتہ ہفتے بھی کنیڈا کی ایویشن اکیڈیمی میں تنہا طیارہ اُڑایا تھا۔ تفصیلات کے بموجب انھوں نے دس منٹ تک طیارے کو اُڑایا جوکہ پارکنگ بے سے رن وے تک کا فاصلہ طے کیا جس کے بعد پانچ منٹ کی مسافت میں اُنھوں نے طیارے کو دوبارہ زمین پر اُترا۔ منصور جنھوں نے کیسنا 152 ایر کرافٹ کو سولو فلائیٹ کے دوران اُڑایا اور اب وہ پائلیٹ میرٹ کے طالب علم بھی ہیں۔ طیارے کی اُڑان کا تجربہ کامیاب کرنے کے علاوہ اُنھوں نے ریڈیو کمیونکیشن کا امتحان بھی 96 فیصد نشانات کے ساتھ کامیاب کیا ہے اور یہ امتحان ٹرانسپورٹ کنیڈا کے اہلیت کے لئے لیا جاتا ہے۔ علاوہ ازیں 30 اگسٹ کو AAA ایویشن فلائیٹ اکیڈیمی کی جانب سے انھیں سولو فلائیٹ کی سند بھی دی گئی جس کے ذریعہ 14 سالہ منصور انیس کامیابی کے ساتھ پائلیٹ بننے کا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔