حیدرآباد ۔ 25جولائی ( سیاست نیوز) راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ شمس آباد میں آج صبح کی ابتدائی ساعتوں میں سی آئی ایس این عہدیداروں نے ایک شخص کو گرفتار کرتے ہوئے اس کے قبضہ سے 105 گرام سونا ضبط کرلیا ۔ تفصیلات کے بموجب ایک مسافر جو شمس آباد ایئرپورٹ سے چینائی انڈیگو فلائٹ نمبر 6E 872 کے ذریعہ جارہا تھا ‘ شک کی بناء حراست میں لیتے ہوئے تلاشی لینے پر اس کے لگیج سے سونے کے سات ٹکڑے جس کا وزن 105 گرام اور مابقی 3لاکھ 10ہزار روپئے بتائی گئی ۔ سونے کی اسمگلنگ ملائیشیا سے کی جارہی ہے جو رات کے مصروف ترین اوقات میں کیا جارہا ہے ۔ اس سونے کو بھی ملائیشیا سے فلائٹ نمبر AK 069 کے ذریعہ کیا گیا جس کی تحقیقات جاری ہے ۔سی آئی ایس این عہدیداروں نے اس شخص کو کسٹمس عہدیداروں کے حوالہ کردیا جس پر سی آئی ایس این آئی جی ‘ سی وی آنند نے سی آئی ایس این عہدیدار اشون کمار کی ستائش کرتے ہوئے ایوارڈ دینے کا اعلان کیا ۔