۔104 سال بعد جنوبی افریقی باکسرس اولمپک سے محروم

کیپ ٹاؤن۔25 جون (سیاست ڈاٹ کام ) جنوبی افریقی باکسرس 104سال کے بعد اولمپک گیمز میں رسائی حاصل کرنے میں ناکام ہوگئے۔ گزشتہ دنوں سات باکسرز نے آئبا ورلڈ اولمپک کوالیفائنگ ٹورنمنٹ کیلئے باکو کا سفر کیا تھا جہاں وہ عمدہ نتائج نہ دے سکے جس کے باعث افریقہ کو اسٹاک ہوم اولمپکس1912 کے بعد پہلی مرتبہ ایونٹ میں شرکت سے محروم ہونا پڑا ہے۔
ٹوئنٹی20 درجہ بندی  میں نیوزی لینڈ سرفہرست
دبئی۔25 جون (سیاست ڈاٹ کام )آئی سی سی نے نئی ٹی ٹوئنٹی درجہ بندی جاری کردی ہے جس میں نیوزی لینڈ پہلے نمبر پر فائز ہے جبکہ ہندوستان کا دوسرا،ویسٹ انڈیز کا تیسرا اور پاکستانی ٹیم کا ساتواں نمبر ہے۔واضح رہے کہ زمبابوے کیخلاف حالیہ سیریز میں ہندوستانی ٹیم 2-1 سے کامیابی کے باعث سرفہرست مقام  پر قابض نہیں ہو سکی جس کا اس کے پاس سنہری موقع موجود تھا۔

 

کرکٹ کی مدد سے انگریزی بہتر کرنے کیلئے آن لائن کورس
ممبئی ۔25 جون (سیاست ڈاٹ کام )ہندوستانی سابق کپتان اور بیٹسمین سری کانت نے کرکٹ کی مدد سے انگلش زبان کو بہتر بنانے کیلئے آن لائن کورس متعارف کروادیا۔ ان کی کمپنی نے برٹش کونسل کے اشتراک سے ایک پروگرام شروع کیا ہے جس کو انگلش اسٹروکس کا نام دیاگیا ہے۔ا س کورس کی بدولت ہزاروں طالب علم انگریزی بولنے کی صلاحیت کو نکھار چکے ہیں۔