گمبھی راؤ پیٹ۔/24 اپریل، (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) گمبھی راؤ پیٹ سے متصل موضع مصطفی نگر کی مشہور و معروف بزرگ شخصیت جناب محمد امام الدین ( مالی پٹیل ) کا کل شام طویل علالت کے بعد انتقال ہوگیا۔ جن کی عمر 101سال تھی۔ نماز جنازہ ـآج بعد نماز ظہر مصطفی نگر میں واقع مسجد مصطفی میں ادا کی گئی۔ تدفین درگاہ حضرت سیدنا میراں شاہ قادری ؒ سے متصل قبرستان میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں سات لڑکیوں کے علاوہ تین لڑکے جن میں محمد حسن الدین اے ایس آئی وظیفہ یاب حال مقیم جگتیال ، محمد وزیر الدین صدر مسجد مصطفی ( مصطفی نگر ) کے علاوہ محمد یوسف الدین شامل