حیدرآباد /18 مئی ( سیاست نیوز ) شہر میں تقریباً 100 آوارہ کتوں کو مار کر جنگل میں پھینک دیا گیا ۔ پولیس میں داخل کردہ شکایت میں بتایا گیا ہے کہ مبینہ طور پر 100 آوارہ کتوں کو جان سے مارکر انہیں جنگلاتی علاقہ میں پھیک دیا گیا تھا ۔ پولیس نے ایک ایف آئی آر درج کیا ہے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ غیر سرکاری تنظیم نے ایک شکایت درج کروائی تھی اور کہا تھا کہ نامعلوم افراد نے میرپیٹ علاقہ سے آوارہ کتوں کو اٹھاکر انہیں قریبی جنگلات میں لیجاکر ہلاک کردیا ۔ پولیس نے بتایا کہ اس شکایت پر انیمل کرولیٹی ایکٹ کے تحت کیس درج کیا گیا ہے ۔ جنگلات کے قریب سے کتوں کے ڈھانچے برآمد ہوئے ۔