۔ـ 16آئی پی ایس افسران کو ترقی

حیدرآباد 27 جنوری (سیاست نیوز) ریاستی حکومت نے آج 16 آئی پی ایس عہدیداروں کو انسپکٹر جنرل آف پولیس اور ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس کے رتبہ پر ترقی دیتے ہوئے احکامات جاری کئے ۔ ریاستی چیف سکریٹری ڈاکٹر پی کے موہنتی کے دفتر سے جاری کئے گئے احکامات کے بموجب 1996 آئی پی ایس بیاچ سے تعلق رکھنے والے 9 ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس رتبہ کے عہدیداروں کو انسپکٹر جنرل آف پولیس کے رتبہ پر ترقی دی گئی۔ ترقی پانے والے عہدیداروں میں ڈاکٹر شنکا براتا بکشی ، مس چارو سنہا، شریمتی بھاونا سکسینہ ، انیل کمار ، وی سی سجنار ، این سنجئے، شریمتی ریتو مشرا، وی نوین چند ، جی سوریا پرکاش راو شامل ہیں۔ اسی طرح سال 2000 بیاچ سے تعلق رکھنے والے 7 آئی پی ایس عہدیداروں کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس کے رتبہ پر ترقی دی گئی جن میں منیش کمار سنہا، پی وی ایس راما کرشنا، کے وی وی گوپال راو ، وی وی رمنا کمار ، پی منی سوامی، پی ہری کمار ، سی ایس آر کے ایلن راجو شامل ہیں۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ مذکورہ عہدیداروں کو ترقی دی گئی ہے اور عنقریب بڑے پیمانے پر آئی پی ایس عہدیداروں کے تبادلے عمل میںآئیں گے۔