ے 21.5 لاکھ روپئے ضبط، شمس آباد آر جی آئی پولیس کی کارروائی

شمس آباد 28 مارچ (سیاست نیوز) شمس آباد کے محلہ احمد نگر سے تین افراد کے قبضہ سے 21.5 لاکھ روپئے ضبط کرلئے گئے۔ تفصیلات کے بموجب شمس آباد آر جی آئی سب انسپکٹر سرینواس شمس آباد کے محلہ احمد نگر میں پٹرولنگ کررہے تھے چند افراد ایک دیکھ کر جب سب انسپکٹر وہاں پہونچے تو ان کے پاس ایک بیاگ موجود تھا جس میں 21.5 لاکھ روپئے تھے۔ رقم کی تفصیلات اس سے طلب کرنے پر محمد پاشاہ، عبدالکریم اور افضل حسین اس رقم کے متعلق بتایا کہ وہ جانوروں کے کاروبار کیلئے جارہے تھے جس پر سب انسپکٹر سرینواس نے رقم کی تفصیلات اور دستاویزات طلب کئے تو تینوں ہی اس میں ناکام رہے جس پر روپیوں کو ضبط کرتے ہوئے رقم آئی ٹی ڈپارٹمنٹ کے حوالہ کردی گئی۔ آر جی آئی انسپکٹر کرشنا نے بتایا کہ اس رقم کو وہ آئی ٹی ڈپارٹمنٹ کے حوالہ کریں گے اگر ان کے پاس کوئی دستاویزات رقم کے متعلق ہوں تو وہ وہاں سے یہ رقم حاصل کرسکتے ہیں۔