یہ کوا ہے …!

ایک دفعہ ایک بوڑھی عورت اپنے بیٹے کے ساتھ پارک میں بیٹھی ہوئی تھی۔ پاس ہی ایک کوا بھی بیٹھا ہوا تھا۔ ماں نے اپنے بیٹے سے پوچھا کہ یہ کیا ہے؟ بیٹا بولا یہ کوا ہے۔ ماں نے کچھ دیر بعد پھر پوچھا کہ یہ کیا ہے؟ ۔ بیٹا بولا یہ کوا ہے۔ ماں نے پھر پوچھا کہ یہ کیا ہے؟۔ بیٹا غصہ سے بولا کہ کتنی بار بتاؤں کہ ’’ یہ کوا ہے ‘‘ ماں ہنسی اور کہنے لگی کہ بیٹا! جب تو تین سال کا تھا تو یہی جگہ تھی اور ایسا ہی کوا پاس بیٹھاہوا تھا، اور تم نے کم از کم چالیس بار پوچھا تھا ، اور میں نے چالیس دفعہ تمہارے ماتھے کو چوم کر بتایا تھا کہ ’’ یہ کوا ہے‘‘۔بچو! ایک خاموش پیام ہے کہ اپنی ماں سے ہمیشہ محبت کرو کیونکہ اگر یہ ہستی کھو گئی تو دوبارہ نہیں ملے گی۔

سنگاپور
سنگاپور کو سٹی اسٹیٹ بھی کہا جاتا ہے ۔ اسے آزاد اور ریاست کی حیثیت حاصل ہے اور آبادی 50 لاکھ سے زائد ہے ۔ سیاحت یہاں کی معیشت میں نہایت اہم مقام رکھتی ہے ۔ گذشتہ سال 92 لاکھ سیاح یہاں آئے تھے ۔ یہ تعداد اس ملک کی آبادی سے تقریباً دگنی کہی جاسکتی ہے ۔ Orchard Road کے علاقے کو یہاں سیاحوں کی دلچسپی کا سب سے بڑا مرکز سمجھا جاتا ہے ۔ اس کے علاوہ سنگاپور زو اور نائٹ سفاری بھی ہر سال دنیا بھر سے بہت سے سیاحوں کو یہاں آنے پر مائل کرتے ہیں ۔

Jurong Bird park میں نادر و نایاب پرندے سیاحوں کو اپنی جانب کھینچتے ہیں ۔ سیاحوں کی دلچسپی کا ایک بڑا مرکز Sentosa نامی جنوبی جزیرہ ہے ۔ جس کی سیر کیلئے ہر سال پچاس لاکھ سے زائد لوگ آتے ہیں ۔ اس جزیرے پر فورٹ سلوسو اور ٹائگر اسکائی ٹاور دیکھنے سے تعلق رکھتے ہیں ۔ سنگاپور کے شاپنگ سنٹرز اور بلند بالا عمارتیں بھی سیاحوں کی توجہ کا مرکز ہیں ۔