یہودیوں پرحملہ دلیرانہ اور قابل تحسین کارروائی ہے:حماس

دوحہ۔20 جون (سیاست ڈاٹ کام) اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ نے مقبوضہ مغربی کنارے کے وسطی شہر رام اللہ میں ’’دولیف‘‘ یہودی کالونی میں جمعہ کے روز فائرنگ کے واقعے میں ایک یہودی آباد کار کی ہلاکت اور دو کے زخمی ہونے کو دلیرانہ اور قابل تحسین کارروائی قراردیا ہے۔حماس کے ترجمان حسام بدران نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ’’رام اللہ میں کارروائی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ یہ فلسطینی تحریک مزاحمت کے پاکبازوں کی کارروائی ہے جس میں صہیونی غاصبوں کو نشانہ بنایا گیا ہے‘‘۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ کارروائی نہایت قریب سے کی گئی۔