یکم ؍ مئی کو راہول گاندھی کا گجرات کے قبائیلیوں سے خطاب

احمدآباد ۔ 26 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) نائب صدر کانگریس راہول گاندھی دیدیا پاڑہ قصبہ میں قبائیلیوں کے ایک جلسہ سے خطاب کریں گے جس کا اہتمام پارٹی کے جاریہ آدی واسی ادیکارابھیان نے یکم ؍ مئی کو قبائیلیوں کی غالب آبادی والے علاقہ میں کیا ہے۔ ریاستی کانگریس قائدین نے پارٹی ہیڈکوارٹرس پر ایک اجلاس منعقد کرتے ہوئے جاریہ سال کے اواخر میں مقرر ریاستی اسمبلی انتخابات کیلئے پارٹی کو بوچھ کی سطح سے مستحکم کرنے کیلئے ایک لائحہ عمل تبدیل کیا۔ پارٹی کارکنوں اور قائدین سے گوہل نے خطاب کیا۔
سکما میں کوبرا کمانڈوز کے
ہیلی کاپٹر کی ہنگامی لینڈنگ
رائے پور۔ 26 اپریل (سیاست ڈاٹ کام)ایک خانگی ہیلی کاپٹر جس میں کوبرا کمانڈوز سوار تھے، چھتیس گڑھ کے ضلع سکما میں سی آر پی ایف کیمپ کے فضائی اڈہ پر ہنگامی لینڈنگ کرنے پر مجبور ہوگیا جس کی وجہ سے پانچ افراد کو جو ہیلی کاپٹر میں سوار تھے، معمولی زخم آئے۔
سی آر پی ایف کے نئے ڈی جی
نئی دہلی ۔ 26 اپریل (سیاست ڈاٹ کام)نکسلائیٹس حملہ میں 25 سی آر پی ایف جوانوں کی ہلاکت کے دو دن بعد حکومت نے آج راجو رائے بھٹناگر کو ڈائرکٹر جنرل سی آر پی ا یف مقرر کیا ہے۔