نئی دہلی۔19اپریل ( سیاست ڈاٹ کام) کمیونسٹ قائدین نے آج راجیہ سبھا کے ایم پی سیتارام یچوری کے جنرل سکریٹری سی پی آئی ( ایم) منتخب ہونے پر اس کا خیرمقدم کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ یہ اقدام ملک میں بائیںبازو کی تحریک کو مستحکم کرے گا ۔ 62سالہ یچوری کو حرکیتی قائد قرار دیتے ہوئے بائیں بازو قائدین نے کہا کہ ان کا تجربہ پارلیمنٹ کے اندر اور باہر سی پی آئی ( ایم ) کے پارٹی پروگرام پر موثر انداز میں عمل آوری کیلئے مدد گار ثابت ہوگا اور اب بائیں بازو کی پارٹیاں زیادہ متحرک ہوجائیں گی ۔ سی پی آئی کے جنرل سکریٹری ایس سدھاکر ریڈی نے کہا کہ یچوری ایک حرکیاتی کامریڈ اور ایک اچھے رکن پارلیمنٹ ہیں ۔