یو پی کے وزیر شاہد منظور مودی سے مقابلہ کیلئے تیار

میرٹھ 9 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) اتر پردیش کے ایک کابینی وزیر نے کہا کہ اگر نریندر مودی میرٹھ سے مقابلہ کرتے ہیں تو وہ ان کا سامنا کرنے تیار ہیں۔ شاہد منظور سماجوادی پارٹی سے میرٹھ کے امیدوار ہیں۔ انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ نریندر مودی کا چیلنج قبول کرنے تیار ہیں اور اس سے انحراف نہیں کرینگے ۔ ان سے سوال کیا گیا تھا کہ اگر مودی میرٹھ سے مقابلہ کرتے ہیں تو کیا وہ اس کیلئے تیار ہیں یا پھر کسی اور حلقہ سے ٹکٹ کی خواہش کرینگے ۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ بی جے پی اور مودی نے صرف میڈیا کے ذریعہ ملک بھر میں لہر کا ہوا کھڑا کیا ہوا ہے اور حقیقت میں صورتحال بالکل بھی ایسی نہیں ہے اور کوئی لہر نہیں ہے ۔