یو پی کے عوام بی جے پی سے بیزار :مایاوتی

بلیا ۔ /26 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) بی ایس پی کی سربراہ مایاوتی نے وزیراعظم نریندر مودی اور بی جے پی کے صدر امیت شاہ پر یو پی کی تباہی کا خواب دیکھنے کا الزام عائد کیا اور کہا کہ مرکز اور حکومت اترپردیش سے عوام بیزار ہوگئے ہیں ۔ مایاوتی نے یہاں ایک انتخابی جلسہ عام سے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’’مرکز اور ریاستی حکومت کی غلط پالیسیوں سے اترپردیش کے 22 کروڑ عوام میں برہمی اور بیزارگی پیدا ہوگئی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ’’مودی اور امیت شاہ دونوں ہی اترپردیش کی تباہی کے خواب دیکھ رہے ہیں ‘‘۔ مایاوتی نے مسلم ووٹرس سے درخواست کی کہ وہ بی ایس پی کے حق میں فیصلہ کن ووٹ دیں ۔ مایاوتی نے (مسلمانوں سے ) کہا کہ ’’اگر آپایس پی کو وٹ دیں گے تو اس کا راست فائدہ بی جے پی کو پہونچے گا ۔ بی ایس پی کے دلت ووٹ محفوظ ہیں اور دلت ووٹوں کے ساتھ مسلم ووٹ بھی مل جائیں گے تو بی جے پی ایک مشکل صورتحال سے دوچار ہوجائے گی ‘‘ ۔

حکومت منی پور وزیراعظم کے الزامات پر خاموش:جاؤڈیکر
امپھال ۔ /26 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیر فروغ انسانی وسائل پرکاش جاؤڈیکر نے آج کہا کہ منی پور میں ایبوبی سنگھ کی قیادت میں کانگریس کی ریاستی حکومت اپنے خلاف وزیراعظم نریندر مودی کی طرف سے عائد کردہ الزامات کا جواب نہیں دی ہے ۔ وزیراعظم نے گزشتہ روز امپھال مغربی ضلع میں ایک انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ ریاستی حکومت نے اس ریاست کی معاشی ناکہ بندی کرنے والوں کے ساتھ خفیہ سازباز کی تھی ۔