یو پی کے علاقہ ایٹاوہ میں گرد کے طوفان سے 3اموات

ایٹاوہ ۔ 13 جون (سیاست ڈاٹ کام) گرد کے طوفان کے دوران علحدہ علحدہ واقعات میں 3 افراد بشمول ایک خاتون فوت ہوگئے۔ 62 سالہ سوبارن سنگھ اس وقت ہلاک ہوا جبکہ اس پر گرد کے طوفان کے دوران ہمایوں پورہ کے علاقہ میں درخت گر پڑا۔ یہ علاقہ دیہات بکرے وار میں ہے۔ پولیس کے ترجمان نے کہا کہ دوسرا شخص جس کی شناخت 55 سالہ وجئے سنگھ کی حیثیت سے کی گئی ہے، مٹی کی ایک دیوار منہدم ہوجانے کی وجہ سے دیہات مگلا ہیرے میں فوت ہوا۔ ایک اور واقعہ میں 48 سالہ ستیہ وتی دیہات ہمت پورا میں اس پر درخت گر جانے کی وجہ سے فوت ہوگئی۔