یو پی کے اولین مسلم ڈائرکٹر جنرل پولیس کاتقرر

اکھلیش یادو حکومت کا یو پی کے مسلمانوں کو نئے سال کا تحفہ
لکھنو 31 ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) آزاد ہندوستان کی تاریخ میں ملک کی سب سے بڑی ریاست اُتر پردیش میں پولیس محکمہ کا سب سے بڑا عہد ہ کسی مسلم آئی پی ایس عہدیدار احمد کو ملا ہے۔ اتر پردیش کی سماجوادی پارٹی کی حکومت نے موجودہ ڈائرکٹر جنرل پولیس دیوراج ناگر کے سبکدوش ہونے کے بعد محکمہ ریلویز کے ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل پولیس رضوان احمد کو ریاست کے نئے ڈائرکٹر جنرل پولیس بنانے کا فیصلہ کرلیا ۔ آج تک اس عہدہ پر کسی مسلم عہدیدار کی تعیناتی نہیں آئی تھی ۔

فی الوقت اتر پردیش ایک ایسی ریاست ہے جہاں ریاست کا سب سے بڑا اہم انتظامی عہدیدار چیف سکریٹری جاوید عثمانی آئی اے ایس بھی مسلم ہیں اور اب ریاست کے پولیس محکمہ کا سب سے بڑا عہدیدار بھی رضوان احمد جیسے فرض شناس ایماندار مسلم کو بنایا گیا ہے ۔ رضوان احمد 1978 ء کے انڈین پولیس سرویس کے افسر ہیں وہ وسط فروری 2014 تک اپنے عہدہ سے ملازمت سے سبکدوش ہوجائیں گے ۔ فی الوقت احمد جیسے ایماندار پولیس عہدیداروں کی شدید ضرورت ہے ۔ ریاست میں امن و امان کے قیام میں مظفر نگر کے حالیہ فرقہ وارانہ فسادات ،پناہ گزیں کیمپوں سے لوگوں کو گھروں کو واپس بھیجنے میں رضوان احمد کلیدی رول ادا کرسکتے ہیں ۔ رضوان احمد کی تعینات کے کاغذات آج دیر شام تک جاری ہوجائیں گے اور کل رضوان احمد اپنے عہدہ کا چارج سنبھال سکتے ہی