یو پی : نئے سیاسی پلیٹ فارم کی تجویز

لکھنو ، 14 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش میں 2017ء کے انتخابات سے قبل شیعہ علماء کی نمائندہ تنظیم نے آج ایک سیاسی پلیٹ فارم تشکیل دینے کی تجویز پیش کی ہے۔ علماء کے اجلاس کے دوران جو مجلس علماء ہند کے بیانر تلے منعقد ہوا، شیعہ ’انجمنوں‘ اور اسکالرز نے نیا سیاسی محاذ تشکیل دینے کا خیال پیش کیا ہے۔ یہ فیصلہ ہوا کہ اس ضمن میں کوئی اعلان دیگر علماء اور دیگر مسلم اسکالرز سے مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔ کل ہند مسلم پرسنل لا بورڈ کے رکن مولانا کلب ِ جواد نے کہا کہ مجوزہ فرنٹ علماء اور انجمنوں کو متحد کرنے کی کوشش کرے گا۔ اس محاذ میں شیعہ اور سنیوں کے ساتھ دیگر مذاہب کے ارکان بھی شامل کئے جائیں گے۔