لکھنؤ۔ 30 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) یوپی کے علاقہ میرٹھ میں 12 سے زیادہ افراد زخمی ہوگئے جبکہ نمازِ عیدالفطر کی ادائیگی کے سلسلے میں دو فرقوں میں جھڑپ ہوگئی۔ تشدد کا آغاز دیہات کھارکوڑا کے علاقہ علی پور میں ہوا، جبکہ اس علاقہ کے شیخوں اور قریشیوں میں چھپر والی مسجد پر نماز عیدالفطر کے لئے دونوں فرقوں نے دعویٰ کیا۔ بڑوں نے دونوں فرقوں کے نوجوانوں کو سمجھانے کی کوشش کی، لیکن انہوں نے سنگباری اور فائرنگ شروع کردی۔