لکھنو 21 جون ( سیاست ڈاٹ کام ) ریاست میں خواتین کے تحفظ پر تنقیدوں کا سامنا کرنے والی اترپردیش حکومت خواتین کی حفاظت کو یقینی بنانے ایک تنظیم کے قیام پر غور کر رہی ہے ۔ آج ایک اجلاس کے دوران ریاست کے چیف سکریٹری آلوک رنجن نے کہا کہ خواتنے کی تحفظ کے مسائل کو حل کرنے ایک ایسی تنظیم قائم کرنے کی تجویز ہے جو تمام امور سے نمٹ سکے ۔ انہوں نے کہا کہ پولیس عہدیداروں کو اس مسئلہ کی سنگینی سے واقف کروانے کیلئے ایک دو روزہ سمینار بھی منعقد کیا جارہا ہے ۔ اس کام میں رضاکارانہ تنظیموں کی مدد بھی حاصل کی جائیگی ۔طلبا میں بھی شعور بیدار کیا جائے گا ۔