یو پی میں بی جے پی ارکان اسمبلی کو دھمکیاں

لکھنو۔23 مئی (سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش میں بی جے پی کے کم از کم 6 ارکان اسمبلی کو دھمکیاں دی جارہی ہیں۔ ان کے فون پر موصول ہونے والے پیامات میں کہا جارہا ہے کہ اگر ان لوگوں کے پیام بھیجنے والے سے رپورٹ میں 10 لاکھ روپئے فی کس جمع نہیں کروایا تو ان کے خاندان والوں کا خاتمہ کیا جائے گا۔ ان 6 قانون سازوں نے پولیس میں شکایت درج کرواتی ہے۔ پولیس نے ان کی شکایت کی بنیاد پر ایف آئی آر درج کرلیا ہے۔ ان ارکان اسمبلی نے بتایا کہ انہیں گزشتہ چند دنوں سے دھمکی آمیز پیامات وصول ہورہے ہیں اور پیام بھیجنے والے نے لکھا ہے کہ اگر رقم جمع نہیں کی گئی تو ان کا خاندان والوں کا کام تمام کردیا جائے گا۔ تمام کیسوں میں ایک بھی شخص ملوث پایا جاتا ہے، اس نے 3 دن کے اندر رقم جمع کرانے کا مطالبہ کیا ہے جن ارکان اسمبلی کو دھمکی آمیز پیام ملا ہے ان میں ویر وکرم سنگھ، شاہ جہاں پور، پریم نرائن پانڈے (تراب گنج، گونڈا) ونئے کمار، دیویدی (کونڈا) ونود کٹیار (کانپور) شیشانگ ترویدی (سیتاپور) اور انیتا راجپوت (بلند شہر) شامل ہیں یہ ان ارکان اسمبلی نے پولیس شکایت میں کہا ہے کہ واٹس ایپ پیامات کے ساتھ فون کالس پر بھی دھمکی دی جارہی ہے۔