یو پی میں’’ جنگل راج ‘‘کا ادعا ،صدر راج کا مطالبہ

پارلیمنٹ کے باہر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر بی ایس پی مایاوتی نے کہا کہ یو پی میں عصمت ریزی اور قتل کے واقعات روز کا معمول بن گئے ہیں۔ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ ریاست میں ’’جنگل راج ‘‘قائم ہیں ۔ نریندر مودی حکومت کے پسماندہ طبقات کی بھلائی کے دعووں اور یو پی کے متاثرین کے بارے میں خاموشی پر بھی انہوں نے تنقید کرتے ہوئے یو پی میں صدر راج نافد کرنے کا مطالبہ کیا۔