یو پی فسادات کیلئے آر ایس ایس ذمہ دار ، اعظم خاں

رامپور ۔ /27 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش کے وزیر مسٹر اعظم خاں نے آج بالراست ہندو تنظیم آر ایس ایس پر الزام عائد کیا کہ اترپردیش میں حالیہ فسادات کیلئے آر ایس ایس ہی ذمہ دار ہے ۔ آر ایس ایس نے اپنے ہیڈکوارٹرس ناگپور میں بیٹھ کر فسادات کروا رہی ہے ۔ ناگپور سے آر ایس ایس اپنی پالیسیاں اور سازشیں تیار کرتی ہے ۔ اترپردیش میں فسادات کیلئے آر ایس ایس کو ذمہ دار ٹہرانے کے ساتھ ساتھ انہوں نے وزیراعظم نریندر مودی کو بھی مورد الزام ٹھہرایا ہے ۔