یو پی : بی جے پی 74 نشستیں جیتے گی ، پارٹی قائدین کی پیش قیاسی

لکھنو ، 20 مئی (سیاست ڈاٹ کام) مرکز میں این ڈی اے اقتدار کی واپسی کی ایگزٹ پولس کے ذریعے پیش قیاسی کے ایک روز بعد آج پُرجوش اسٹیٹ بی جے پی قائدین نے پیش قیاسی کی کہ اترپردیش انھیں اپنی 80 نشستوں میں سے زائد از 74 سیٹیں فراہم کرے گا۔ اس دعوے کو ایس پی۔ بی ایس پی کیمپ نے خارج کردیا جس کے اعلیٰ قائدین نے بھی ملاقات کرتے ہوئے مابعد چناؤ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ یہاں یو پی بی جے پی آفس میں مختلف اضلاع کے پارٹی قائدین اور عہدہ داروں کی میٹنگ منعقد ہوئی۔