یو پی اے کی مستحکم حکومت ہندوستانی معیشت کی طاقت کا سرچشمہ :مرکزی وزیر فینانس پی چدمبرم

سیوا گنگا (ٹاملناڈو) 25 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیر فینانس پی چدمبرم نے آج ذرائع ابلاغ کے اس تجزیہ کو مسترد کردیا کہ انتخابات کے بعد مستحکم حکومت کی ’’امید ‘‘سرمایہ کاری کو راغب کرے گی اور سرمایہ منڈی کے علاوہ روپئے کی قدر کو بھی تحریک دے گی ،غلط قرار دیتے ہوئے ادعا کیا کہ یہ’’ امید ‘‘نہیں بلکہ ’’حقیقت‘‘ہیکہ یوپی اے کی فراہم کردہ مستحکم حکومت اور گذشتہ 18 ماہ کے دوران اس کے کئی اقدامات نے ہندوستانی معیشت کو استحکام اور طاقت فراہم کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ذرائع ابلاغ کے بعض گوشے کہہ رہے ہیں کہ انہیں راستے سے ہٹادیا گیا ہے اور یہ کہ سرمایہ منڈی اور روپئے کی قدر کو تحریک دینے سرمایہ کاری کی ترغیب کیلئے مستحکم حکومت کے قیام کی ’’امید‘‘ ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ امید نہیں بلکہ حقیقت ہے کہ یو پی اے کی مستحکم حکومت اور گذشتہ 18 ماہ سے کئے ہوئے اقدامات نے ہندوستانی معیشت کو استحکام اور طاقت فراہم کی ہے ۔ مرکزی وزیر فینانس پی چدمبرم اپنے فرزند کارتی کی لوک سبھا انتخابات کیلئے انتخابی مہم چلا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر بازار کو تحریک دینے کی کوئی امید ہے تو انہیں یقین ہے کہ یہ امید نئی حکومت کے قیام کے بعد ہی مکمل ہوگی جبکہ 10 نکاتی ایجنڈہ پر عمل آوری کی جائے گی اس کا اظہار انہوں نے اپنی عبوری بجٹ کی تقریر میں 17 مئی 2014 کو کردیا ہے۔ چدمبرم نے کہا کہ وہ عوام اور سرمایہ کاروں کو تیقن دے سکتے ہیں کہ کانگریس زیر قیادت حکومت پورے خلوص کے ساتھ 10 نکاتی ایجنڈہ پر عمل آوری کرے گی۔