نئی دہلی ۔ /25 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) اپوزیشن نے آج این ڈی اے پر الزام عائد کیا کہ وہ یو پی اے دورہ حکومت کی اسکیموں کو نئی پیاکنگ کے ساتھ پیش کررہی ہے۔ یو پی اے کی یہ اسکیمیں کاشتکاروں اور غریبوں کیلئے تھیں جن کی وجہ سے ہندوستان کو عالمی سطح پر ایک درخشاں مقام حاصل ہوا تھا ۔ صدرجمہوریہ کے خطبہ پر تحریک تشکر کے دوران تقریر کرتے ہوئے ملک ارجن کھرگے نے کہا کہ وزیراعظم کو جو لوگ گھیرے ہوئے ہیں وہ انہیں زیادہ دور جانے نہیں دیں گے ۔ اس الزام کا جواب دیتے ہوئے وینکیا نائیڈو نے کہا کہ یہ الزام بے بنیاد ہے ۔